B S K college

شعبہ جاتی سیمینار

آج مؤرخہ 18جنوری ؁2020ء کو شعبہ اردو، بی ایس کے کالج، میتھن، دھنباد کے روم نمبر 12(شعبئہ اردو) میں دوپہر ڈھائی بجے(2:30PM) ایک اہم شعبہ جاتی سیمینار بعنوان ”ناول امراؤ جان ادا کی عصری معنویت“ منعقد کیا گیا، جس میں خصوصی طور پر سمسٹر 5 کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ ناول امراؤ جان ادا کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اس سیمینار کی صدارت اور نگرانی کرتے ہوئے شعبے کے استاد ڈاکٹر محمد حسن (حسن چشتی) نے کہا کہ ناول امراؤ جان ادا کے گہرے اثرات سماج اور معاشرے پر مرتب ہیں۔ ڈاکٹر حسن چشتی اسسٹنٹ پروفیسر شعبئہ اردو، بی ایس کے کالج میتھن، دھنباد

Scroll to Top